سورة الإنسان - آیت 29

إِنَّ هَٰذِهِ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

) بے شک یہ قرآنی آیتیں نصیحت (16) ہیں، تو جو چاہے اپنے رب تک پہنچنے کا راستہ اختیار کر لے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی یہ قرآن تمہیں تمہاری فطرت كی یاد دہانی كے لیے نازل كیا گیا ہے۔ اور تمہیں یہ اختیار دیا گیا ہے كہ چاہے تو اس نصیحت كو قبول كر لو اور چاہے تو رد كر دو۔ نہ قرآن تمہیں كسی بات پر مجبور كرنے كے لیے نازل كیا گیا ہے اور نہ حامل قرآن میں یہ قدرت ہے كہ تمہیں زبردستی راہ راست پر لے آئے۔