سورة الإنسان - آیت 23
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنزِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک ہم نے آپ پر قرآن (13) کو بتدریج نازل کیا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
كفار مكہ كا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایك اعتراض یہ بھی تھا كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ كے ساتھ قرآن تصنیف كرتے رہتے ہیں اور پھر ہمیں سنا دیتے ہیں۔ اگر یہ قرآن اللہ كی طرف سے نازل ہوتا تو ایك ہی بار نازل ہو جاتا۔ اس اعتراض كو نقل كیے بغیر اس كا جواب دیا جا رہا ہے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے تاكیدِ اور تاكید مزید كے طور پر جمع متكلم كی تین ضمیریں استعمال كی ہیں۔ ایك اِنَّا، دوسری نحن، اور تیسری نَزَّلْنَا، اتنی تاكید كے ساتھ فرمایا كہ یہ قرآن رسول كا تصنیف كردہ نہیں۔ بلكہ ہم نے ہی اسے نازل كیا اور تدریجاً نازل كیا ہے جس میں كئی مصلحتیں ہیں۔