سورة الإنسان - آیت 16

قَوَارِيرَ مِن فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ شیشے چاندی کے ہوں گے، جن کو خادمان جنت نے بہت ہی مناسب انداز میں بھرا ہوگا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

خاص تركیب سے بنایا ہوگا: یعنی ان میں شراب ایسے اندازے سے ڈالی گئی ہوگی جس سے وہ سیراب بھی ہو جائیں اور تشنگی محسوس نہ كریں اور برتنوں اور جاموں میں بھی بچی نہ رہے۔ مہمان نوازی كے اس طریقے میں بھی مہمانوں كی عزت افزائی ہی كا اہتمام ہے۔