سورة الإنسان - آیت 15
وَيُطَافُ عَلَيْهِم بِآنِيَةٍ مِّن فِضَّةٍ وَأَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ان کے سامنے چاندی کے برتنوں (٨) اور شیشے کے پیالوں کا دور چلے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جنت میں ایك طرف خوش وخرم، دل خوش خوبصورت باادب سلیقہ شعار فرمانبردار خادم قسم قسم كے كھانے چاندی كی طشتوں میں لگائے، لیے كھڑے ہیں دوسری طرف شراب طہور كے بلوریں جام لیے ساقیان مہ وش اشارے كے منتظر ہیں۔ یہ گلاس صفائی میں شیشے جیسے اور سفیدی میں چاندی جیسے ہوں گے۔ دراصل ہوں گے چاندی كے لیكن شیشے كی طرح شفاف ہوں گے كہ اندر كی چیز باہر سے نظر آئے گی جنت كی تمام چیزوں كی یونہی سی برائے نام مشابہت دنیا كی چیزوں میں بھی پائی جاتی ہے لیكن ان چاندی كے بلوریں گلاسوں كی كوئی نظیر نہیں ملتی کہ چاندی ہو اور شیشے کی طرح آبدار بھی۔