سورة الإنسان - آیت 5

إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

) بے شک نیک لوگ (جنت میں) ایسے جام (٤) سے پیئیں گے جس میں کافورملا ہوگا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جہنمیوں كے مقابلہ میں كامیاب ہونے والوں یا اللہ كے فرمانبرداروں اور نیك اعمال بجا لانے والوں كو سب سے پہلی نعمت تو یہ ملے گی كہ ان كو پینے كو ٹھنڈا میٹھا، سفید رنگ كا خوشبودار اور مفرح قلب مشروب ملے گا اور یہ مشروب اس افراط سے مہیا كیا جائے گا كہ جہاں كہیں موجود ہوگا اس كی نالیاں وہیں تك پہنچا دی جائیں گی اور خود بھی جب ایسی خواہش كریں گے یعنی اپنے محلات ومنازل میں اپنی مجلسوں اور بیٹھكوں میں اور باہر تفریح گاہوں اور میدانوں میں تو یہ نالیاں وہیں پہنچ جائیں گی۔