إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا
بے شک ہم نے راہ راست کی طرف اس کی رہنمائی کردی ہے، چاہے تو وہ شکر گذار بنے اور چاہے تو ناشکری کرے
یعنی مذكورہ قوتوں اور صلاحیتوں كے علاوہ ہم نے خود بھی انبیاء علیہم السلام،اپنی كتابوں اور داعیان حق كے ذریعے سے صحیح راستے كو بیان اور واضح كر دیا ہے۔ ہر انسان میں خیر وشر كی تمیز ركھ دی ہے۔ اب یہ اس كی مرضی ہے كہ اطاعت الٰہی كا راستہ اختیار كر كے شكر گزار بندہ بن جائے یا معصیت كا راستہ اختیار كر كے ناشكرا بندہ بن جائے جیسا كہ حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر شخص اپنے نفس كی خرید و فروخت كرتا ہے پس اسے ہلاك كر دیتا ہے یا اسے آزاد كرا لیتا ہے۔‘‘ یعنی اپنے عمل وكسب كے ذریعے سے ہلاك یا آزاد كراتا ہے اگر شر كمائے گا تو اپنے نفس كو ہلاك کرے گا اور خیر كمائے گا تو نفس كو آزاد كرا لے گا۔ (مسلم: ۲۲۳)