سورة الإنسان - آیت 2

إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن نُّطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيهِ فَجَعَلْنَاهُ سَمِيعًا بَصِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک ہم نے انسان کو مخلوط نطفہ (٢) سے پیدا کیا ہے، تاکہ ہم اسے آزمائیں، پس ہم نے اسے خوب سننے والا، اچھی طرح دیکھنے والا بنایا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی باپ كا نطفہ الگ تھا اور ماں كا الگ۔ ان دونوں نطفوں كے ملاپ سے ماں كے رحم میں حمل قرار پایا۔ پھر ہم نے اس مخلوط نطفہ كو ایك ہی حالت میں پڑا نہیں رہنے دیا بلكہ ہم اسے الٹتے پلٹتے رہے۔ اور رحم مادر میں اس نطفہ كو كئی اطوار سے گزار كر اسے ایك جیتا جاگتا انسان بنا دیا۔ اسے سماعت اور بصارت كی قوتیں عطا كیں تاكہ وہ سب كچھ دیكھ اور سن سكے اور اس كے بعد اطاعت یا معصیت، دونوں راستوں میں كسی ایك كا انتخاب كر سكے۔