سورة القيامة - آیت 24
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور کچھ چہرے اس دن بے رونق (٧) ہوں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ كافروں كے چہرے ہوں گے، بگڑے ہوئے ہوں گے، بدشكل ہو رہے ہوں گے۔ بے رونق اور اداس ہوں گے، انھیں یقین ہوگا كہ ابھی ہم پر خدا كی پكڑ آئی۔ اس تصور سے ہی وہ یوں شکستہ خاطر ہوجائیں گے جیسے ان كی كمر توڑ كر ركھ دی گئی ہو۔