سورة القيامة - آیت 7

فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس جب آنکھ پتھرا جائے گی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی انسان كی ڈھٹائی كا یہ عالم ہے كہ حقیقت كو سمجھنے كے باوجود یہ سوال کیے جاتا ہے كہ وہ دن آخر كب آئے گا؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، جب آنكھیں پتھرا جائیں گی۔ دہشت اور حیرانی سے، جیسے موت كے وقت عام طور پر ہوتا ہے۔ چاند كی روشنی بالكل جاتی رہے گی۔ جب چاند كو گرہن لگتا ہے، تو اس وقت بھی وہ بے نور ہو جاتا ہے۔ لیكن یہ خسف قمر، جو علامات قیامت میں سے ہے، جب ہوگا تو اس كے بعد اس كی روشنی نہیں رہے گی۔