سورة القيامة - آیت 3
أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا انسان یہ سمجھتا (٢) ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہیں کریں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ جواب قسم ہے۔ جو قیامت كو نہیں مانتا۔ یقیناً اس كا گمان غلط ہے كہ ہم مرنے كے بعد اس كی گلی سڑی ہڈیوں كو كیوں كر اكٹھا كر سكیں گے اور كیسے اسے دوبارہ زندہ كر كے اٹھا كھڑا كیا جائے گا؟ جب كہ حقیقت یہ ہے كہ انسان كی بڑی بڑی ہڈیاں تو دور كی بات ہے۔ ہم تو انگلیوں كے ایك ایك پور كو مكمل كر كے اسے اٹھا كھڑا كریں گے، اگر وہ اپنی پہلی پیدائش پر جو رحم مادر میں ہوئی، غور كر لے تو یہ بات اسے پوری طرح سمجھ آسكتی ہے۔