سورة المدثر - آیت 26
سَأُصْلِيهِ سَقَرَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں عنقریب اسے جہنم (٥) میں ڈال دوں گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ولید كے لیے جہنم كی سزا: میں اسے جہنم كی آگ میں غرق كر دوں گا جو زبردست خوفناك عذاب كی آگ ہے، جو گوشت پوست كو، رگوں، پٹھوں كو كھا جاتی ہے۔ پھر یہ سب نئے بنائے جاتے ہیں، پھر جلائے جاتے ہیں۔ نہ موت آئے نہ راحت والی زندگی ملے۔ انیس انیس فرشتے اس پر مقرر ہیں جو نہ تھكیں نہ رحم كریں۔