سورة المدثر - آیت 3

وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اپنے رب کی بڑائی بیان کیجیے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پہلا سبق، اللہ كی كبریائی: یعنی جتنے لوگ دنیا میں بڑے بنے بیٹھے ہیں ان سب كی بڑائیاں اللہ كی بڑائی كے سامنے ہیچ ہیں۔ آپ لوگوں كو اللہ كی كبریائی، بزرگی اور بڑائی سے پوری طرح روشناس كرائیے اور زبان سے بھی اللہ كی بڑائی بیان كرتے رہا كیجئے۔ اسی حكم كی وجہ سے اسلام میں تكبیر یا كلمہ ’’اللہ اكبر‘‘ كو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ ہر اذان میں چھ بار یہ كلمہ دہرایا جاتا ہے، نماز كی ہر ركعت میں متعدد بار اللہ اكبر كہا جاتا ہے۔