سورة المزمل - آیت 6

إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَأَقْوَمُ قِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

) بے شک رات کا اٹھنا (٣) نفس کو خوب کچل دیتا ہے، اور قرآن سمجھنے کے لئے زیادہ مناسب وقت ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اَقْوَمُ قِیْلًا: بات كو زیادہ درست بنانے والا۔ یعنی شب بیداری كا دوسرا فائدہ یہ ہے كہ اس وقت دل ودماغ تروتازہ ہوتے ہیں۔ شوروغل نہیں ہوتا لہٰذا اس وقت جو قرآن پڑھا جائے طبیعت پوری توجہ سے اس میں غور و فكر كرے گی گویا قرآن كے مطالب سمجھنے اور اس كی اثر پذیری كے لیے یہ وقت موزوں ہے۔