سورة الجن - آیت 22

قُلْ إِنِّي لَن يُجِيرَنِي مِنَ اللَّهِ أَحَدٌ وَلَنْ أَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

آپ کہہ دیجیے، مجھے اللہ کے عذاب سے کوئی پناہ نہیں دے سکتا، اور میں اس کے سوا کوئی جائے پناہ نہیں پاتا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی میرے تصرف واختیار كا تو یہ حال ہے كہ تم كو نفع یا نقصان پہنچانا تو دور كی بات ہے مجھے تو اپنے بھی نفع ونقصان كا اختیار نہیں۔ اگر میں خود بھی خدا كی معصیت كروں تو قطعاً خدا مجھے معاف نہ كرے گا اور نہ كسی سے ہو سكے گا كہ مجھے بچا لے، مجھے كوئی پناہ كی جگہ اس كے سوا نظر ہی نہیں آتی۔