سورة الجن - آیت 17
لِّنَفْتِنَهُمْ فِيهِ ۚ وَمَن يُعْرِضْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِ يَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تاکہ ہم اس (نعمت) کے ذریعہ انہیں آزمائیں، اور جو کوئی اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے گا، وہ اسے المناک عذاب میں مبتلا کرے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو بھی اپنے رب كے ذكر سے بے پروائی برتے، اس كا رب اسے دردناك، سخت اور مہلك عذابوں میں مبتلا كرتا ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ ’’صعد‘‘ جہنم كے ایك پہاڑ كا نام ہے۔ (تفسیر طبری: ۲۳/ ۶۶۴)