سورة الجن - آیت 2
يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ ۖ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جو راہ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے، اس لئے ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں، اور ہم اپنے رب کا کسی کو ہرگز شریک نہیں بنائیں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ كی یكتائی پر جنات كی گواہی: یعنی ہم نے تو اس كو سن كر اس بات كی تصدیق كر دی ہے كہ خدا اس بات سے پاك اور برتر ہے كہ اس كی بیوی ہو یا اس كی اولاد ہو۔ اس كے متعلق ایسا تصور ركھنا سخت گمراہ كن عقیدہ ہے لہٰذا ہم ایسے عقیدہ وخیالات سے توبہ كر كے ایك اللہ پر ایمان لاتے ہیں۔