سورة المعارج - آیت 26
وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو قیامت کے دن کی تصدیق کرتے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
روزِ جزا وسزا كی تصدیق سے مراد یہ ہے كہ وہ اللہ كے حضور اپنے اعمال كی جواب دہی پر پورا پورا یقین ركھتے ہیں، اسی وجہ سے وہ اعمال صالحہ كرتے ہیں جن سے ثواب پائیں اور ہر اس كام سے بچنے كی كوشش كرتے ہیں جن پر اللہ كے عذاب كی وعید سنائی گئی ہے۔ پھر فرمایا كہ وہ اپنے پروردگار كے عذاب سے ڈرتے اور خوف كھاتے ہیں۔ جس عذاب سے كوئی عقل مند بے خوف نہیں رہ سكتا۔ ہاں جسے اللہ امن دے۔