سورة المعارج - آیت 24

وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جن کے مال میں معلوم حق ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان كے مالوں میں حاجت مندوں كا ایك مقررہ حصہ ہے۔ یعنی زكوٰة مفروضہ صدقات واجبہ اور نافلہ دونوں اس میں شامل ہیں۔ سائل اور محروم: محروم سے مراد وہ ضرورت مند جو سوال سے اجتناب كرتا ہے، چنانچہ مستحق ہونے كے باوجود لوگ اسے نہیں دیتے، محروم وہ ہے جس كے پاس كوئی كام كاج نہ ہو۔ كوئی ہنر پاس نہ ہو جس سے روزی كما سكے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس سے مراد (محروم) وہ لوگ ہیں كہ كچھ سلسلہ كمانے كا كر ركھا ہے۔ لیكن اتنا نہیں پاتے كہ كافی ہو جائے۔ حضرت ضحاك رحمہ اللہ فرماتے ہیں وہ شخص جو مال دار تھا لیكن مال تباہ ہو گیا یعنی سیلاب كی وجہ سے تمام مال واسباب پانی بہا لے گیا تو ایك صحابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ محروم ہے۔