سورة المعارج - آیت 5

فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اے میرے نبی ! آپ صبر جمیل (٣) سے کام لیجئے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اے نبی! تم اپنی قوم كے جھٹلانے اور عذاب كے مانگنے كی جلدی پر جسے وہ اپنے نزدیك نہ آنے والا جانتے ہیں، صبر اور برداشت كرو۔ سورہ الشوریٰ (۱۸) میں فرمایا کہ: ﴿اَلَا اِنَّ الَّذِيْنَ يُمَارُوْنَ فِي السَّاعَةِ لَفِيْ ضَلٰلٍ بَعِيْدٍ﴾ ’’بے شک جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑتے ہیں وہ دور کی گمراہی میں ہیں۔‘‘