سورة الحاقة - آیت 37

لَّا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اسے صرف گناہ گار لوگ ہی کھاتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

خَاطِؤن سے مراد: اہل جہنم ہیں جو كفر وشرك كی وجہ سے جہنم میں داخل ہوں گے ایسے مجرموں كو زحموں كا دھوون ہی كھانا پڑے گا كوئی اور چیز انھیں مہیا نہیں كی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے اپنی ان نشانیوں كی قسم كھا رہا ہے۔ جنھیں لوگ دیكھ رہے ہیں اور ان كی بھی جو لوگوں كی نگاہوں سے پوشیدہ ہیں۔ اس بات پر قرآن كریم اس كا كلام اور اس كی وحی ہے۔ جو اس نے اپنے بندے اور اپنے برگزیدہ رسول پر اتاری ہے، جسے اس نے ادائے امانت اور تبلیغ رسالت كے لیے پسند فرما لیا ہے۔