سورة الحاقة - آیت 36

وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جہنمیوں کو پیپ کے سوا ( اس کے لئے) کوئی کھانا نہیں ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اور نہ ان كے لیے كوئی غذا ہے۔ سوائے بدترین سڑی لُبسی بے كار چیز كے، جس كا نام غسلین ہے۔ یہ جہنم كا ایك درخت ہے اور ممكن ہے اسی كا دوسرا نام زقوم ہو۔ اور غسلین كے یہ معنی بھی كیے گئے ہیں كہ جہنمیوں كے بدن سے جو خون اور پانی بہتا ہے اور اس سے جہنمیوں کے بدن کی پیپ مراد ہے۔