سورة الحاقة - آیت 29

هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر حکومت و سلطنت بھی مجھ سے جاتی رہی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جس طرح میرا مال میرے كام نہ آیا، جاہ وجلال، مرتبہ، سلطنت وحكومت بھی میرے كام نہ آئی اور آج میں اكیلا ہی یہاں سزا بھگتنے پر مجبور ہوں، نہ كوئی مددگار ہمیں نظر آتا ہے نہ بچاؤ كی كوئی صورت دكھائی دیتی ہے۔