سورة الحاقة - آیت 4
كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ثمود اور عاد نے کھڑکھڑا دینے والے دن (٢) کو جھٹلا دیا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
كھڑكھڑانے والی كو قوم ثمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھا: اس آیت میں قیامت كو كھڑكھڑانے والی كہا گیا ہے اس لیے كہ یہ اپنی ہولناكیوں سے لوگوں كو بیدار كر دے گی۔