سورة القلم - آیت 50

فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس ان کے رب نے انہیں چن (16) لیا، پھر انہیں نیک لوگوں میں سے بنا دیا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ان كی نبوت كو بھی بحال كر دیا گیا اور انھیں اسی قوم كی طرف دوبارہ بھیجا گیا۔ جہاں سے وہ بھاگ كر چلے گئے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں كہ كسی كو لائق نہیں كہ وہ اپنے تئیں یونس نبی سے افضل بتائے۔ (احمد: ۱/ ۳۹۰)