سورة القلم - آیت 7
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک آپ کا رب ان کو اچھی طرح جانتا ہے جو اس کی راہ بھٹک گئے ہیں، اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو راہ راست پر ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كہ اے نبی! جو نعمتیں ہم نے تجھے دیں، جو صراط مستقیم اور خلق عظیم ہم نے تجھے عطا فرمایا، اب تجھے چاہیے كہ ہماری نہ ماننے والوں كی تو نہ مان۔