سورة الملك - آیت 14
أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا اسے علم نہیں ہوگا جس نے (سب کچھ) پیدا کیا ہے، اور وہ نہایت باریک میں اور بڑاباخبرہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر فرماتا ہے كہ تمہاری چھپی كھلی باتوں كا مجھے علم ہے، دلوں كے خطروں سے بھی آگاہ ہوں، یہ ناممكن ہے كہ جو خالق ہو وہ عالم نہ ہو، مخلوق سے خالق بے خبر ہو، وہ تو بڑا باریك بین اور بے حد خبر ركھنے والا ہے۔