إِن تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا ۖ وَإِن تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ ۖ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَٰلِكَ ظَهِيرٌ
اگر تم دونوں اللہ کے سامنے توبہ (٣) کرلوگی (تو بہتر ہوگا) اس لئے کہ تمہارے دل (حق سے) مائل ہوگئے ہیں، اور اگر تم دونوں ان کے خلاف سازش کرو گی، تو بے شک اللہ ان کا مولیٰ ہے، اور جبریل اور نیک مومنین ان کے مولیٰ ہیں، اور اس کے بعد فرشتے ان کے مددگار ہیں
سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما پر عتاب: ان دونوں ازواج مطہرات كو متنبہ كرتے ہوئے فرمایا گیا كہ اگر توبہ كر لو، تو یہی تمہارے حق میں بہتر ہے، اور نبی كو ستانا چھوڑ دو اگر یونہی ایكا كر كے اسی طرح كی كارروائیاں اور مظاہرے كرتی رہیں تو اس سے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم كا كچھ نہیں بگڑے گا اس لیے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كا مددگار تو اللہ بھی ہے اور مومنین اور ملائكہ بھی۔