سورة التغابن - آیت 16

فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَأَنفِقُوا خَيْرًا لِّأَنفُسِكُمْ ۗ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تم سے جہاں تک ہو سکے اللہ سے ڈرتے (١٤) رہو، اور سنو اور اطاعت کرو، اور اپنی بھلائی کے لئے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے رہو، اور جو شخص اپنے نفس کے بخل سے بچا لیا جائے، وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جہاں تك ہو سكے مال و اولاد كے مقابلے میں اللہ كی اطاعت كو ترجیح دو اور اس كی معصیت سے اجتناب كرو اور مقدور پھر اللہ كا خوف ركھو۔ صحیحین میں ہے کہ ’’جو حكم میں كروں اسے اپنے مقدور بھر بجا لاؤ اور جس سے روك دوں رك جاؤ۔‘‘ (بخاری: ۷۲۸۸) پھر فرماتا ہے، جب تم كوئی چیز اللہ كی راہ میں دو گے اللہ اس كا بدلہ دے گا ہر صدقے كی جزا عطا فرمائے گا۔ تمہارا مسكینوں كے ساتھ سلوك كرنا گویا خدا كو قرض دینا ہے۔ وَ مَنْ يُّوْقَ شُحَّ كی تفسیر سورئہ حشر میں گزر چكی ہے وہاں ملاحظہ فرما لیں۔