سورة التغابن - آیت 8

فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنزَلْنَا ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تم ایمان (٧) لاؤ اللہ پر، اور اس کے رسول پر، اور اس نور پر جسے ہم نے نازل کیا ہے، اور اللہ تمہارے اعمال سے پوری طرح باخبر ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی تم اللہ پر، رسول پر، قرآن كریم پر ایمان لاؤ، تمہارا كوئی خفیہ عمل بھی اللہ سے پوشیدہ نہیں، قرآن كریم پر عمل كرنے سے گمراہی كی تاریكیاں چھٹتی ہیں اور ایمان كی روشنی پھیلتی ہے۔