سورة التغابن - آیت 1
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جتنی چیزیں آسمانوں میں ہیں، اور جتنی چیزیں زمین میں، سب اللہ کی پاکی (١) بیان کرتی ہیں، اسی کی (سارے جہان میں) بادشاہی ہے، اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی آسمان وزمین كی ہر مخلوق كی تسبیح الٰہی كا بیان كئی دفعہ ہو چكا ہے۔ ملك وحمد والا اللہ ہی ہے۔ ہر چیز پر اس كی حكومت ہے ہر چیز كا اندازہ كرنے میں وہ سزاوار تعریف ہے۔ جس چیز كا ارادہ كرے اسے پورا كرنے كی قدرت رکھتا ہے نہ كوئی اس كا مزاحم بن سكے نہ روك سكے۔ وہ تمام مخلوق كا خالق ہے۔