سورة الصف - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

شان نزول سورۂ الصف: حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں كہ ہم صحابہ آپس میں بیٹھے كہہ رہے تھے كہ اللہ كو جو سب سے زیادہ پسندیدہ عمل ہیں وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھنے چاہئیں تاكہ ان پر عمل كیا جا سكے لیكن آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس جا كر پوچھنے كی جرأت كوئی نہیں كر رہا تھا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ سورت نازل فرمائی۔ (مسند احمد: ۵/ ۴۵۲، ترمذی: ۳۳۰۹)