سورة الحشر - آیت 3

وَلَوْلَا أَن كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْجَلَاءَ لَعَذَّبَهُمْ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اگر اللہ نے ان کی قسمت میں جلا وطنی (٣) نہ لکھ دی ہوتی، تو انہیں دنیا میں ہی عذاب دیتا، اور آخرت میں ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اگر اللہ كی تقدیر میں پہلے سے ہی اس طرح ان كی جلا وطنی لكھی ہوئی نہ ہوتی تو ان كو دنیا میں ہی سخت عذاب سے دو چار كر دیا جاتا جیسا كہ بعد میں ان كے بھائی یہود كے ایك دوسرے قبیلے (بنو قریظہ) كو ایسے ہی عذاب میں مبتلا كیا گیا كہ ان كے جوان مردوں كو قتل كر دیا گیا دوسروں كو قیدی بنا لیا گیا۔ اور ان كا مال مسلمانوں كے لیے غنیمت بنا دیا گیا۔