سورة النسآء - آیت 21

وَكَيْفَ تَأْخُذُونَهُ وَقَدْ أَفْضَىٰ بَعْضُكُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ وَأَخَذْنَ مِنكُم مِّيثَاقًا غَلِيظًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور وہ مال تم کیسے لوگے، حالانکہ تم دونوں آپس میں (گوشہ تنہائی میں) مل چکے ہو، اور انہوں نے تم سے بہت ہی سخت عہد و پیمان لے رکھا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مضبوط عہدوپیمان سے وہ عہد مراد ہے جو نکاح کے وقت مرد سے لیا جاتا ہے کہ تم ’’اسے اچھے طریقے سے آباد کرنا ‘‘یا احسان کے ساتھ چھوڑدینا۔ ہیرا پھیری اور بہتان بازی سے تم حق مہر واپس نہیں لے سکتے۔