اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
جان لو کہ بے شک اللہ زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ (١٦) کردیتا ہے، ہم نے تمہارے لئے اپنی آیتیں بیان کردی ہیں تاکہ تم سمجھو
یعنی جان لو کہ مردہ زمین کو خدا زندہ کر دیتا ہے، اس میں اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ سخت دلوں کے بعد بھی خدا انھیں نرم کرنے پر قادر ہے، گمراہیوں کی تہہ میں اتر جانے کے بعد بھی اللہ راہ راست پر لا سکتا ہے، جس طرح بارش خشک زمین کو تر کر دیتی ہے، اسی طرح کتاب اللہ مردہ دلوں کو زندہ کر دیتی ہے۔ جب دلوں میں گھٹا ٹوپ اندھیرا چھا گیا ہو۔ کتاب اللہ کی روشنی اسے دفعتاً منور کر دیتی ہے۔ اللہ کی وحی دلوں کے قفلوں کی کنجی ہے۔ سچا ہادی وہی ہے گمراہی کے بعد راہ لانے والا، حکمت وعدل والا، لطف وخیر والا، کبر وجلال والا اور بلندی والا وہی ہے۔