سورة الواقعة - آیت 41

وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور بائیں والے لوگ (١٣)، کتنے بد نصیب ہوں گے بائیں والے لوگ

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یَحْمُوْمٍ: ایسے دھوئیں کو کہتے ہیں جو گرم بھی ہو، سیاہ بھی اور غلیظ بھی۔ بائیں ہاتھ والے: اس سے مراد اہل جہنم ہیں جن کو ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھ میں پکڑائے جائیں گے، جو ان کے مقدر شدہ شقاوت کی علامت ہوگی۔