سورة الواقعة - آیت 37
عُرُبًا أَتْرَابًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہیں اپنے شوہروں کو محبت دینے والی اور ان کی ہم عمر بنایا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
عُرْبًا اَتْرَابًا: کے لغوی معنی ہیں اپنے خاوند سے محبت کرنے والی عورت، اور بمعنی ہنسنے ہنسانے والی اور خوش ذوق اور ناز وادا سے اپنے خاوند کو لبھانے والی عورت، اَترابًا، تُراب بمعنی مٹی اور تارب، ایک ساتھ مٹی سے کھیلنا، ہم عمر ہونا، دوست ہونا اور ترب بمعنی ہم عمر، ہمعصر، ساتھی، گویا اتراب سے مراد ایسی دوست اور ہم عمر عورتیں ہیں جن کے مزاج میں پوری ہم آہنگی پائی جاتی ہو کہ عورتیں آپس میں بھی ہم عمر اور نوجوان ہوں گی اور اپنے خاوندوں سے عمر کا تناسب برابر قائم رہے گا۔