سورة الواقعة - آیت 29

وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان کے لئے تہ بہ تہ کیلے ہوں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

باافراط پھل: یعنی نہ تو جنت کے پھلوں کی سپلائی کسی وقت بند ہوگی، جس طرح دنیا میں پھل اپنے موسم میں ہی مل سکتے ہیں، اور انھیں حاصل کرنے، توڑنے یا کھانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہی پیش آئے گی، بلکہ وہ ہر وقت دستیاب رہیں گے۔