سورة النسآء - آیت 8

وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُم مِّنْهُ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور تقسیم میراث کے وقت رشتہ دار، ایتام اور مساکین موجود ہوں (10) تو انہیں بھی اس میں سے کچھ دو، اور ان سے نرمی سے بات کرو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

میراث کی تقسیم کے وقت اگر خاندان کے کچھ یتیم و مسکین رشتہ دار آجائیں تو ازراہ احسان انھیں بھی کچھ نہ کچھ دے دیا کرو۔ تنگ دلی اور تنگ ظرفی سے کام نہ لو۔ اور اگر ایسا نہ کرسکو تو کم از کم ان سے نرمی سے بات کرو۔ مثلاً یہ کہ یہ مال یتیموں کا ہے یا مرنے والے نے ایسی کو ئی وصیت نہیں کی وغیرہ وغیرہ۔