سورة الواقعة - آیت 2

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تو کوئی چیز اس کے وقوع پذیر ہونے کو جھٹلانے والی نہیں ہوگی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

وہ دن پست کرنے والا اور ترقی دینے والا ہے، بہت لوگوں کو نیچوں سے نیچے کر کے جہنم میں پہنچا دے گا جو دنیا میں بڑے ذی عزت ووقعت تھے اور بہت سے لوگوں کو وہ اونچا کر دے گا اعلیٰ علیین میں اور جنت نعیم تک پہنچا دے گا گو دنیا میں وہ پست اور بے قدر تھے۔ اہل ایمان معزز ومکرم ہوں گے اور اہل کفر وعصیان ذلیل وخوار۔