سورة الرحمن - آیت 19
مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس نے دو ایسے سمندروں (١٠) کو جاری کیا ہے جو بظاہر آپس میں مل جاتے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مَرَ ج کے معنی:جاری کر دئیے۔ اس کی تفصیل سورہ الفرقان (۵۳) میں درج ہے جس کا خلاصہ یہ ہے۔ کہ دو دریاؤں سے مراد بعض کے نزدیک ان کے الگ الگ وجود ہیں جیسے میٹھے پانی کے دریا ہیں۔ جن سے کھیتیاں سیراب ہوتی ہیں اور انسان ان کا پانی اپنی دیگر ضروریات میں بھی استعمال کرتا ہے۔