سورة القمر - آیت 11

فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْهَمِرٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس ہم نے موسلا دھار بارش (٥) کے ساتھ آسمان کے دروازے کھول دئیے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

طوفان نوح کا منظر:  اوپر آسمان سے موسلادھار، متواتر، لگاتار، بارش برسنے لگی ایسا معلوم ہوتا تھا کہ آسمان نے اپنے دہانے کھول دئیے ہیں، نیچے زمین سے پہلے تنور سے پانی نکلنا شروع ہوا۔ پھر بے شمار چشمے پھوٹ پڑے اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ساری زمین چشمے ہی چشمے بن گئی ہے۔ جدھر دیکھو پانی کے چشمے پھوٹ رہے ہیں۔ یہ عمل کئی روز تک جاری رہا۔ اور پانی کی سطح اس قدر بلند ہو گئی کہ چھوٹے موٹے پہاڑ تک پانی میں ڈوب گئے اور پانی اس سطح تک پہنچ گیا جتنا اللہ نے مقدر کر رکھا تھا۔