سورة القمر - آیت 8
مُّهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ ۖ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پکارنے والے کی طرف تیزی کے ساتھ دوڑ رہے ہوں گے، کفار کہیں گے یہ تو برا ہی سخت دن ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس دن پکارنے والے کی پکار پر کان ہوں گے اور تیز تیز چل رہے ہوں گے نہ مخالفت کی تاب، نہ دیر لگانے کی طاقت، اس سخت ہو لناکی کے سخت دن دیکھ کر کافر چیخ اُٹھیں گے کہ یہ تو بڑا بھاری اور بے حد سخت دن ہے۔