سورة النجم - آیت 39

وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور یہ کہ انسان کو صرف اس کے اپنے ہی عمل کا بدلہ ملے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

انسان کے لیے وہی کچھ ہے: جس کی اس نے کوشش کی ہو۔ یعنی دنیا میں اس نے اچھا یا برا عمل جو بھی کیا ہو۔ چھپ کر یا اعلانیہ کیا، قیامت والے دن سامنے آ جائے گا اور اس پر اسے پوری جزا دی جائے گی۔