سورة النجم - آیت 25
فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس آخرت اور دنیا دونوں کا مالک اللہ ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جب کہ تمام امور کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ دنیا اور آخرت دونوں جگہ کلی اختیارات صرف اللہ تعالیٰ کو حاصل ہیں۔ جو اس نے چاہا ہو رہا ہے جو چاہے گا ہو گا۔‘‘