سورة النجم - آیت 10
فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تب اس نے اللہ کے بندے پر وہ وحی (٥) نازل کی جو اس نے (اس وقت) نازل کی
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جبرائیل علیہ السلام اللہ کے بندے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جو وحی یا پیغام لے کر آئے تھے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا۔ یہ وحی غالباً سورہ مدثر کی وہی آیات ہیں جن کا اوپر ذکر ہوا ہے۔