سورة النجم - آیت 1

وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ستارے کی قسم (١) جب وہ گرتا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بعض مفسرین نے النجم سے مراد زہرہ لیا ہے۔ بعض نے ثریا اور بعض نے اس سے مراد ستاروں کی جنس لی ہے۔ یعنی اس وقت کی قسم جب ستارے غائب ہو جاتے ہیں یا ان ستاروں کی قسم جو اپنی مقررہ راہ پر ہی چلتے رہتے ہیں کبھی ادھر اُدھر نہیں ہٹتے۔