سورة الطور - آیت 44
وَإِن يَرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَاءِ سَاقِطًا يَقُولُوا سَحَابٌ مَّرْكُومٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور کفار اگر آسمان کا ایک ٹکڑا (٢٥) بھی گرتا ہوا دیکھیں گے تو کہیں گے کہ یہ تہ بہ تہ جما ہوا ایک بادل ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت میں مسلمانوں کو بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ کبھی ایمان نہ لائیں گے کیوں کہ یہ اس قدر ضدی اور ہٹ دھرم واقع ہوئے ہیں کہ اگر ان کے مطالبہ کے مطابق آسمان سے کوئی ٹکڑا گرا بھی دیا جائے تو پھر بھی یہ اس کی طبعی توجیہیں تلاش کرنے لگیں گے اور کہہ دیں گے کہ یہ آسمان کا ٹکڑا کب ہے؟ یہ تو بادل کا ٹکڑا ہے جو تہ بہ تہ ہو کر موٹا، غلیظ اور بوجھل ہونے کیو جہ سے زمین پر آ رہا ہے۔