سورة الطور - آیت 41
أَمْ عِندَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا ان کے پاس غیب کی باتیں (٢٢) آتی ہیں، جنہیں وہ لکھ لیتے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کیا یہ لوگ غیب دان ہیں۔ جس کی بنا پر انہیں یقین ہو چکا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دعوائے رسالت میں جھوٹے ہیں اور اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہیں۔ اللہ کے سوا زمین و آسمان کی تمام مخلوق میں سے کوئی بھی غیب کی باتیں نہیں جانتا۔