سورة الطور - آیت 39
أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا اللہ کے لئے بیٹیاں (٢٠) اور تمہارے لئے بیٹے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ بھی ان کی بڑی بھاری غلطی ہے کہ کہتے ہیں فرشتے اللہ کی لڑکیاں ہیں کیا مزے کی بات ہے کہ اپنے لیے تو لڑکیاں ناپسند کریں اور اللہ تعالیٰ کے لیے ثابت کریں انھیں اگر معلوم ہو جائے کہ ان کے ہاں لڑکی ہوئی تو مارے غم کے چہرے سیاہ پڑ جائیں اور اللہ تعالیٰ کے مقرب فرشتوں کو اس کی لڑکیاں بتلائیں اتنا ہی نہیں بلکہ ان کی پرستش بھی کریں۔