سورة الطور - آیت 34

فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِ إِن كَانُوا صَادِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس اگر وہ سچے ہیں تو قرآن جیسا کلام لا کر دکھائیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اگر یہ اپنے اس دعوئے میں سچے ہیں کہ یہ قرآن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا گھڑا ہوا ہے۔ تو پھر یہ بھی اس جیسی کتاب بنا کر پیش کر دیں۔ جو نظم، اعجاز و بلاغت، حسن بیان ندرتِ اسلوب، تعیین حقائق اور حل مسائل میں اس کا مقابلہ کر سکے۔ یہ کفار قریش تو کیا اگر ان کے ساتھ روئے زمین کے جنات و انسان مل جائیں جب بھی اس قرآن کی نظیر لانے سے وہ سب عاجز رہیں گے اور پورا قرآن تو بڑی چیز ہے اس جیسی دس سورتیں بلکہ ایک سورت بھی قیامت تک نہیں بنا کے لا سکتے۔